(۲۱۰۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عَطَائٍ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی إِدْرِیسَ الْعَائِذِیِّ قَالَ : أَتَیْتُ عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ فَقَالَ لاَ أُحَدِّثُکَ إِلاَّ مَا سَمِعْتُ عَلَی لِسَانِ مُحَمَّدٍ -ﷺ- : حَقَّتْ مَحَبَّتِی لِلْمُتَحَابِّینَ فِیَّ وَحَقَّتْ مَحَبَّتِی لِلْمُتَوَاصِلِینَ فِیَّ وَحَقَّتْ مَحَبَّتِی لِلْمُتَصَافِینَ فِیَّ أَوْ قَالَ حَقَّتْ مَحَبَّتِی لِلْمُتَبَاذِلِینَ فِیَّ۔ [حسن]
(٢١٠٦٨) ابو ادریس عاندی فرماتے ہیں کہ میں عبادہ بن صامت کے پاس آیا تو وہ کہنے لگے : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان سے جو سن رکھا ہے وہ بیان کرتا ہوں، میرے لیے دو محبت کرنے والوں کی محبت سچی ہوتی ہے اور میری محبت ان کے لیے ثابت ہے۔ صلہ رحمی کرنے والے میری وجہ سے ان کے لیے میری محبت ثابت ہے اور میری محبت ان کے لیے ہے جو میری رضا کے لیے صف بندی کرتے ہیں اور میری محبت ان کے لیے ہے جو میری وجہ سے ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں۔