(۲۱۱۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا قَیْسُ بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنِی سِمَاکٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ قُلْتُ لَہُ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ-؟ قَالَ : نَعَمْ وَکَانَ طَوِیلَ الصَّمْتِ وَکَانَ أَصْحَابُہُ یَتَنَاشَدُونَ الشِّعْرَ عِنْدَہُ وَیَذْکُرُونَ أَشْیَائَ مِنْ أَمْرِ الْجَاہِلِیَّۃِ وَیَضْحَکُونَ فَیَتَبَسَّمُ مَعَہُمْ إِذَا ضَحِکُوا۔ [ضعیف]
(٢١١١٧) سماک جابر بن سمرہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا : کیا آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے ؟ کہنے لگے : ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زیادہ خاموش رہتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ آپ کے پاس اشعار اور جاہلیت کا تذکرہ کرتے اور ہنستے لیکن آپ صرف مسکراتے تھے، جب وہ ہنستے۔