hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21243

.

سنن البيهقي

21243
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۲۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ (ح) قَالَ أَبُو الْوَلِیدِ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ وَحَامِدُ بْنُ عُمَرَ وَہَذَا حَدِیثُہُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ حَنَشٍ قَالَ : أُتِیَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِبَغْلٍ یُبَاعُ فِی السُّوقِ فَقَالَ رَجُلٌ ہَذَا بَغْلِی لَمْ أَبِعْ وَلَمْ أَہَبْ وَنَزَعَ عَلَی مَا قَالَ خَمْسَۃً یَشْہَدُونَ وَجَائَ رَجُلٌ آخَرُ یَدَّعِیہِ وَیَزْعُمُ أَنَّہُ بَغْلُہُ وَجَائَ بِشَاہِدَیْنِ فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّ فِیہِ قَضَائً وَصُلْحَۃً أَمَّا الصُّلْحُ فَیُبَاعُ الْبَغْلُ فَنُقَسِّمُہُ عَلَی سَبْعَۃِ أَسْہُمٍ لِہَذَا خَمْسَۃٌ وَلِہَذَا اثْنَانِ فَإِنْ أَبَیْتُمْ إِلاَّ الْقَضَائَ بِالْحَقِّ فَإِنَّہُ یَحْلِفُ أَحَدُ الْخَصْمَیْنِ أَنَّہُ بَغْلُہُ مَا بَاعَہُ وَلاَ وَہَبَہُ فَإِنْ تَشَاحَحْتُمَا أَیُّکُمَا یَحْلِفُ أَقْرَعْتُ بَیْنَکُمَا عَلَی الْحَلِفِ فَأَیُّکُمَا قَرَعَ حَلَفَ فَقَضَی بِہَذَا وَأَنَا شَاہِدٌ۔ وَقَدْ رُوِیَ فِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَفَعَہُ مَا [ضعیف]
(٢١٢٣٧) سماک حضرت حنش سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کے پاس بازار میں فروخت ہوئی کوئی خچر لائی گئی۔ ایک آدمی نے کہہ دیا : یہ خچر میری ہے، نہ تو میں نے ہبہ کیا اور نہ ہی فروخت اور پانچ گواہ پیش کردیے۔ دوسرے نے بھی خچر کا دعویٰ کردیا اور دو گواہ بھی پیش کردیے۔ تو حضرت علی (رض) فرمانے لگے : اس کا فیصلہ اور صلح بھی ہے کہ خچر کو فروخت کر کے سات حصوں میں تقسیم کر دو ۔ جس نے پانچ گواہ پیش کیے ہیں، اس کو پانچ حصے دیے جائیں، دوسرے کو دو حصے دے دو ۔ اگر حق کا فیصلہ مطلوب ہے تو دونوں میں سے ایک قسم اٹھائے کہ یہ خچر اس کی ہے، اس نے فروخت اور ہبہ نہیں کی۔ اگر تم اس پر راضی ہو تو میں قسم کے لیے قرعہ اندازی کردیتا ہوں۔ جس کا قرعہ نکلا وہ قسم اٹھائے گا۔ پھر اس طرح فیصلہ ہوا میں گواہ ہوں۔