(۲۱۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی مُعَاوِیَۃُ وَہُوَ ابْنُ صَالِحٍ عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہَا قَالَتْ: مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَائِمًا قَبْلَ الْعِشَائِ وَلاَ لاَعِبًا بَعْدَہَا ، إِمَّا ذَاکِرًا فَیَغْنَمُ ، وَإِمَّا نَائِمًا فَیَسْلَمُ۔
[حسن لغیرہ۔ اخرجہ ابو یعلی ۴۸۷۸]
(٢١٢٥) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عشا سے پہلے کبھی سوتے ہوئے نہیں دیکھا اور نہ ہی عشا کے بعد کبھی کھیلتے دیکھا، یا تو آپ ذکر کرتے رہتے اور ثواب پاتے یا پھر آرام فرماتے اور سکون کرتے۔