hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21269

.

سنن البيهقي

21269
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۲۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَلِیطُ أَوْلاَدَ الْجَاہِلِیَّۃِ بِمَنِ ادَّعَاہُمْ فِی الإِسْلاَمِ۔ قَالَ سُلَیْمَانُ فَأَتَی رَجُلاَنِ کِلاَہُمَا یَدَّعِی وَلَدَ امْرَأَۃٍ فَدَعَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَائِفًا فَنَظَرَ إِلَیْہِمَا فَقَالَ الْقَائِفُ لَقَدِ اشْتَرَکَا فِیہِ فَضَرَبَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِالدِّرَّۃِ ثُمَّ قَالَ لِلْمَرْأَۃِ أَخْبِرِینِی خَبَرَکِ فَقَالَتْ کَانَ ہَذَا لأَحَدِ الرَّجُلَیْنِ یَأْتِیہَا وَہِیَ فِی إِبِلِ أَہْلِہَا فَلاَ یُفَارِقُہَا حَتَّی یَظُنَّ أَنْ قَدِ اسْتَمَرَّ بِہَا حَمْلٌ ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْہَا فَأُہْرِیقَتْ دَمًا ثُمَّ خَلَفَ ہَذَا تَعْنِی الآخَرَ فَلاَ أَدْرِی مِنْ أَیِّہِمَا ہُوَ فَکَبَّرَ الْقَائِفُ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِلْغُلاَمِ : وَالِ أَیَّہُمَا شِئْتَ۔ [صحیح لغیرہ]
(٢١٢٦٣) سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) جو اسلام میں کسی بچے کا دعویٰ کرتے جاہلیت کے دور کا وہ اس کے والدین کے ساتھ ملا دیتے۔ سلیمان فرماتے ہیں کہ دو آدمی ایک عورت کے بچے کا دعویٰ کر رہے تھے تو حضرت عمر (رض) نے قیافہ شناس کو بلایا۔ اس نے دونوں کو دیکھ کر بتایا، یہ دونوں ہی اس میں شریک ہیں تو حضرت عمر (رض) نے اس کو کوڑے مارے اور عورت سے کہا : آپ مجھے صحیح حقیقت بتائیں، وہ کہنے لگی : یہ آدمی میرے پاس آتا تھا میں اپنے گھر والوں کے اونٹوں میں ہوتی تھی۔ جب اس نے حمل کا پختہ خیال اپنے ذہن میں بٹھا لیا۔ پھر مجھ سے جدا ہوگیا، اس کے بعد دوسرا آنا شروع ہوگیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ دونوں میں سے کس کا ہے تو قیافہ شناس نے تکبیر کہی تو حضرت عمر (رض) فرمانے لگے : جس کے ساتھ چاہو چلے جاؤ۔