(۲۱۳۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : مَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا بَیْنَہُ وَبَیْنَ آخَرَ قُوِّمَ عَلَیْہِ فِی مَالِہِ قِیمَۃَ عَدْلٍ لاَ وَکْسَ وَلاَ شَطَطَ وَعُتِقَ عَلَیْہِ فِی مَالِہِ إِنْ کَانَ مُوسِرًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١٣٣٠) سالم اپنے والد سینقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے اپنے حصے کا غلام آزاد کردیا۔ اس کے مال میں عدل کی قیمت مقرر کی جائے گی، کمی بیشی نہ کی جائے گی۔ اگر وہ مال دار ہے تو غلام کی آزادی اس کے ذمہ ہے۔