(۲۱۳۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : مَنْ أَعْتَقَ نَصِیبًا لَہُ فِی مَمْلُوکٍ أَوْ شِرْکًا مِنْ عَبْدٍ وَکَانَ لَہُ مِنَ الْمَالِ مَا یَبْلُغُ قِیمَۃَ بَقِیَّۃِ الْعَبْدِ فَقَدْ عَتَقَ ۔
قَالَ نَافِعٌ : وَإِلاَّ فَقَدْ عَتَقَ مِنْہُ مَا عَتَقَ قَالَ أَیُّوبُ لا أَدْرِی أَشَیْئٌ قَالَہُ نَافِعٌ أَوْ ہُوَ فِی الْحَدِیثِ۔
[صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١٣٤٠) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے غلام کا اپنا حصہ آزاد کردیا، باقی غلام کی قیمت اس کے پاس موجود ہو تو وہ اس کو آزاد کروائے۔ نافع فرماتے ہیں : جتنا اس نے آزاد کردیا اتنا آزاد ہوگا۔