(۲۱۳۴۷) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : مَنْ أَعْتَقَ شِرْکًا فِی مَمْلُوکٍ فَقَدْ وَجَبَ عَلَیْہِ أَنْ یُعْتِقَ مَا بَقِی إِنْ کَانَ لَہُ مِنَ الْمَالِ قَدْرُ ثَمَنِہِ یُقَامُ قِیمَۃَ عَدْلٍ فَیُعْطَی شُرَکَاؤُہُ حِصَصَہُمْ وَیُخَلَّی سَبِیلُ الْمُعْتَقِ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١٣٤٧) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے غلام کا حصہ آزاد کر دیاتو اس کے ذمہ لازم ہے کہ باقی ماندہ غلام بھی آزاد کرے۔ اگر اس کے پاس اتنی قیمت موجود ہے تو عدل والی قیمت مقرر کی جائے گی۔ باقی شرکاء کو ان کے حصے دیے جائیں گے اور آزاد کردہ کا راستہ چھوڑ دیا جائے گا۔