(۲۱۳۸۴) وَلَعَلَّہُ عُورِضَ بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنِ الْحَجَّاجِ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ بَدْرٍ عَنْ أَبِی یَحْیَی الأَعْرَجِ قَالَ : سُئِلَ النَّبِیُّ -ﷺ- عَنْ عَبْدٍ أَعْتَقَہُ مَوْلاَہُ عِنْدَ مَوْتِہِ وَلَیْسَ لَہُ مَالٌ غَیْرُہُ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ فَأَمَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یَسْعَی فِی الدَّیْنِ۔ وَہَذَا مُنْقَطِعٌ۔ وَرَاوِیہِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ وَہُوَ غَیْرُ مُحْتَجٍّ بِہِ۔ [ضعیف]
(٢١٣٨٤) ابو یحییٰ اعرج فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے غلام کے بارے میں سوال کیا گیا جس کو اس کا مالک موت کے وقت آزاد کر دے اور اس کا مال بھی نہ ہو، اس پر قرض بھی ہو تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قرض کے لیے محنت کروائی جائے۔