(۲۱۳۹۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ : أَنَّ رَجُلاً کَانَ لَہُ سِتَّۃُ أَعْبُدٍ لَمْ یَکُنْ لَہُ مَالٌ غَیْرُہُمْ فَأَعْتَقَہُمْ عِنْدَ مَوْتِہِ فَرُفِعَ ذَلِکَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَکَرِہِ ذَلِکَ ثُمَّ جَزَّأَہُمْ أَظُنُّہُ قَالَ ثَلاَثَۃَ أَجْزَائٍ فَأَقْرَعَ بَیْنَہُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَیْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَۃً۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمِنْہَالِ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٢١٣٩٤) عمران بن حصین فرماتے ہی کہ ایک آدمی کے چھ غلام تھے، اس کا کوئی دوسرا مال نہ تھا، اس نے اپنی موت کے وقت آزاد کردیے۔ یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ناپسند فرمایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو تین حصوں میں تقسیم کردیا۔ پھر ان کے درمیان قرعہ اندازی کی۔ دو کو آزاد کردیا اور چار کو غلام باقی رکھا۔