hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2142

.

سنن البيهقي

2142
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی عِیسَی حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ حَدَّثَہُ: أَنَّہُ تَسَّحَرَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ ثُمَّ خَرَجْتُ إِلَی الصَّلاَۃِ قَالَ أَنَسٌ فَقُلْتُ لِزَیْدٍ: کَمْ کَانَ بَیْنَ ذَلِکَ؟ قَالَ: قَدْرُ خَمْسِینَ أَوْ سِتِّینَ آیَۃً۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ عَنْ ہَمَّامٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ عَنْ زَیْدٍ: أَنَّہُمْ تَسَحَّرُوا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ قَامُوا إِلَی الصَّلاَۃِ۔ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ عَنْ ہَمَّامٍ بِمَعْنَاہُ۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]
(٢١٤٢) (ا) قتادہ سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ زید بن ثابت نے انھیں بتایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سحری کا کھانا کھایا، پھر میں نماز کے لیے نکل پڑا۔ انس (رض) کہتے ہیں کہ میں نے زید سے پوچھا : سحری اور نماز میں کتنا وقفہ تھا ؟ انھوں نے کہا : جتنی دیر میں آدمی پچاس یا ساٹھ آیات پڑھ لے۔
(ب) امام بخاری ـ (رح) نے یہ روایت ہمام سے عمرو بن عاصم کے واسطے سے روایت کی ہے۔ البتہ اس میں جمع کے الفاظ استعمال کیے۔ یعنی انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سحری کی، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوگئے۔