(۲۱۴۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِیَ جَارِیَۃً تُعْتِقُہَا فَقَالَ أَہْلُہَا نَبِیعُکِہَا عَلَی أَنَّ وَلاَئَ ہَا لَنَا فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : لاَ یَمْنَعُکِ ذَلِکَ إِنَّمَا الْوَلاَئُ لِمَنْ أَعْتَقَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١٤٤٨) ابن عمر (رض) حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے ایک لونڈی خریدنا چاہی تاکہ آزاد کردیں تو مالک کہنے لگے : فروخت کردیتے ہیں، لیکن ولاء میری ہوگی۔ تو حضرت عائشہ (رض) نے اس کا تذکرہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا، آپ نے فرمایا : یہ چیز تجھے خریدنے سے نہ روکے۔ ولاء اس کی ہوتی ہے جو آزاد کرتا ہے۔