hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21498

.

سنن البيهقي

21498
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۴۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ : أَنَّ الْعَاصَ بْنَ ہِشَامٍ ہَلَکَ وَتَرَکَ بَنِینَ لَہُ ثَلاَثَۃً اثْنَانِ لأُمٍّ وَرَجُلٌ لِعَلَّۃٍ فَہَلَکَ أَحَدُ اللَّذَیْنِ لأُمٍّ فَتَرَکَ مَالاً وَمَوَالِیَ فَوَرِثَہُ أَخُوہُ الَّذِی لأُمِّہِ وَأَبِیہِ مَالَہُ وَوَلاَئَ مَوَالِیہِ ثُمَّ ہَلَکَ الَّذِی وَرِثَ الْمَالَ وَوَلاَئَ الْمَوَالِی وَتَرَکَ ابْنَہُ وَأَخَاہُ لأَبِیہِ فَقَالَ ابْنُہُ قَدْ أَحْرَزْتُ مَا کَانَ أَبِی أَحْرَزَ مِنَ الْمَالِ وَوَلاَئِ الْمَوَالِی وَقَالَ أَخُوہُ لَیْسَ کَذَلِکَ إِنَّمَا أَحْرَزْتَ الْمَالَ فَأَمَّا وَلاَئُ الْمَوَالِی فَلاَ أَرَأَیْتَ لَوْ ہَلَکَ أَخِی الْیَوْمَ أَلَسْتُ أَرِثُہُ أَنَا فَاخْتَصَمَا إِلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَضَی لأَخِیہِ بِوَلاَئِ الْمَوَالِی۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک]
(٢١٤٩٢) عبدالملک بن ابی بکر بن عبدالرحمن بن حارث اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ عاص بن ہشام ہلاک ہوگیا اور تین بیٹے چھوڑے، دو ماں کی جانب سے تھے، ایک دوسرا مرد۔ پھر دونوں میں سے ایک ہلاک ہوگیا، اس نے مال اور آزاد کردہ غلام چھوڑے اور اس کا حقیقی بھائی وارث مال اور غلاموں کی ولاء کا ہوا۔ پھر وہ ہلاک ہوگیا، جو مال اور غلاموں کی ولاء کا مالک ہوا تھا۔ اس نے بیٹا اور ایک بھائی چھوڑا۔ اس کے بیٹے نے کہا : میں اس کو محفوظ رکھوں گا جس کو میرے باپ نے محفوظ رکھا تھا۔ اس کے بھائی نے کہا : ایسے نہیں بلکہ تو صرف مال کو محفوظ کر۔ لیکن غلاموں کی ولاء اگر میرا بھائی ہلاک ہوجائے۔ کیا میں اس کا وارث نہ بنوں تو دونوں کا جھگڑا حضرت عثمان بن عفان (رض) کے پاس آیا تو انھوں نے غلامی کی نسبت ولاء کا فیصلہ بھائی کے حق میں کردیا۔