(۲۱۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ یَعْنِی ابْنَ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((اسْتَقِیمُوا وَلَنْ تُحْصُوا ، وَاعْلَمُوا أَنَّ خَیْرَ أَعْمَالِکُمُ الصَّلاَۃَ ، وَلَنْ یُحَافِظَ عَلَی الْوُضُوئِ إِلاَّ مُؤْمِنٌ))
تَابَعَہُ أَبُو کَبْشَۃَ السَّلُولِیُّ عَنْ ثَوْبَانَ وَرَوَاہُ لَیْثٌ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَرُوِیَ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ یَرْفَعُہُ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ: وَالصَّلاَۃُ الْمُقَدَّمَۃُ مِنْ أَعْلَی أَعْمَالِ بَنِی آدَمَ، وَذَکَرَ مَا مَضَی مِنَ الْحَدِیثِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- حِینَ سُئِلَ أَیُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَۃُ فِی أَوَّلِ وَقْتِہَا ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابن ماجہ ۲۷۷]
(٢١٥٠) (ا) حضرت ثوبان (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : استقامت اختیار کرو، تم نیکیوں کا شمار نہیں کرسکتے اور جان لو تمہارے اعمال میں سب سے افضل نماز ہے اور مومن ہمیشہ باوضو رہتا ہے۔
(ب) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں اول وقت میں ادا کی گئی نماز ابن آدم کا بہترین عمل ہے اور انھوں نے وہ گزشتہ حدیث ذکر کی جس میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے افضل عمل کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : نماز کو اس کے اول وقت میں ادا کرنا۔