hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2156

.

سنن البيهقي

2156
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۵۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِیلٍ: زُہْرَۃُ بْنُ مَعْبَدٍ أَنَّ ابْنَ الْمُسَیَّبِ حَدَّثَہُ: أَنَّہُ کَانَ قَاعِدًا وَعُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ طَلْحَۃَ فَقَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ یَقُولُ: صَلاَۃُ الْوُسْطَی ہِیَ صَلاَۃُ الظُّہْرِ۔ قَالَ: فَمَرَّ عَلَیْنَا ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ عُرْوَۃُ: أَرْسِلُوا إِلَی ابْنِ عُمَرَ فَسَلُوہُ۔ فَأَرْسَلْنَا إِلَیْہِ غُلاَمًا فَسَأَلَہُ ، ثُمَّ جَائَ الرَّسُولُ فَقَالَ: ہِیَ صَلاَۃُ الظُّہْرِ۔ فَشَکَکْنَا فِی قَوْلِ الْغُلاَمِ ، فَقُمْنَا جَمِیعًا فَذَہَبْنَا إِلَی ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلْنَاہُ فَقَالَ: ہِیَ صَلاَۃُ الظُّہْرِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن جریر فی تفسیرہ ۲/۵۶۹]
(٢١٥٦) سعید بن مسیب (رح) فرماتے ہیں کہ میں، عروہ بن زبیر اور ابراہیم بن طلحہ بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے کہا کہ حضرت ابوسعید خدری (رض) فرماتے تھے کہ درمیانی نماز سے مراد ظہر کی نماز ہے۔ پھر فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس سے ابن عمر (رض) گذرے تو عروہ نے کہا : ابن عمر کے پاس لوگوں کو بھیجو تاکہ وہ ان سے اس بارے میں پوچھیں۔ چنانچہ ہم نے ایک بچہ آپ کی خدمت میں بھیجا تو اس نے آپ سے پوچھا اور واپس آ کر کہا : وہ ظہر کی نماز (ہی) ہے۔ ہمیں بچے کی بات پر یقین نہ آیا تو ہم سب اٹھ کر ابن عمر (رض) کے پاس چلے گئے اور ان سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا : وہ ظہر کی نماز ہے۔