hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21563

.

سنن البيهقي

21563
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۵۵۷) أَمَّا حَدِیثُ مُجَاہِدٍ فَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الإِمَامُ أَنْبَأَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ وَحَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی نَجِیحٍ وَأَبَانُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ أَبِی الْحَجَّاجِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیِّ قَالَ : کَانَ فِی مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَجُلٌ مِنْ بَنِی عُذْرَۃَ یُقَالُ لَہُ أَبُو الْمَذْکُورِ وَکَانَ لَہُ عَبْدٌ قِبْطِیٌّ فَأَعْتَقَہُ عَنْ دُبُرٍ مِنْہُ ثُمَّ احْتَاجَ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ ذَا حَاجَۃٍ فَلْیَبْدَأْ بِنَفْسِہِ ۔ قَالَ فَبَاعَہُ مِنْ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَخِی بَنِی عَدِیِّ بْنِ کَعْبٍ بِثَمَانِمِائَۃٍ فَانْتَفَعَ بِہَا۔ فَکَانَ مُجَاہِدٌ وَفُقَہَائُ أَہْلِ مَکَّۃَ یَرَوْنَ التَّدْبِیرَ وَصِیَّۃً صَاحِبُہَا فِیہَا بِالْخِیَارِ مَا عَاشَ یُمْضِی فِیہَا مَا شَائَ وَیَرُدُّ مِنْہَا مَا شَائَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١٥٥٧) ابو حجاج مجاہدحضرت جابر بن عبداللہ انصاری (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مسجد میں قبیلہ بنوعذرہ کا ایک آدمی تھا، اس کو ابومذکور کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، اس کا ایک قبطی غلام تھا اور یہ اس کو مدبر کیے ہوئے تھا۔ پھر وہ محتاج ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم بذاتِ خود ضرورت مند ہو تو سب سے پہلے خود سے ابتداکرو تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نعیم بن عبداللہ جو بنو عدی بن کعب قبیلہ کا آدمی تھا۔ ٨٠٠ سو کا فروخت کردیا۔ اس نے اس کے ساتھ نفع حاصل کیا۔ مجاہد اور فقہاء کا قول ہے کہ مدبر کے بارے میں اپنی زندگی میں وصیت کرنا رکھ لے یا آزاد کر دے ، یہ اس کی مرضی ہے۔