(۲۱۵۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ السُّکَّرِیِّ عَنْ یَزِیدَ النُّحَوِیِّ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : دَبَّرَتِ امْرَأَۃٌ مِنْ قُرَیْشٍ خَادِمًا لَہَا ثُمَّ أَرَادَتْ أَنْ تُکَاتِبَہُ فَکَتَبَتْ إِلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَقَالَ کَاتِبِیہِ فَإِنْ أَدَّی مُکَاتَبَتَہُ فَذَاکَ فَإِنْ حَدَثَ یَعْنِی مَاتَتْ عَتَقَ۔ وَأُرَاہُ قَالَ مَا کَانَ لَہَا یَعْنِی مَا کَانَ لَہَا مِنْ کِتَابَتِہِ شَیْئٌ۔ [صحیح]
(٢١٥٨٠) مجاہد حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک قریشی عورت نے اپنے خادم کو مدبر بنادیا۔ پھر اس نے مکاتبت کا ارادہ کیا تو ابوہریرہ (رض) کو لکھ بھیجا۔ ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : مکاتبت کرلو، اگر وہ ادا کرسکے اور اگر وہ فوت ہوگئی تو وہ آزاد ہوگا۔