(۲۱۵۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا زَاہِرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ زِیَادٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنِی یُوسُفُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا لَیْثٌ عَنْ یَزِیدَ عَنْ أَبِی النَّضْرِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَعْقُوبَ مَوْلَی الْحُرَقَۃِ بَطْنٌ مِنْ بُطُونِ جُہَیْنَۃَ قَالَ : أَنْکَحَ سَیِّدُ جَدَّتِی عَبْدًا لَہُ ثُمَّ أَعْتَقَہَا عَنْ دُبُرٍ وَقَدْ وَلَدَتْ أَوْلاَدًا بَعْدَ عِتْقِہَا عَنْ دُبُرٍ ثُمَّ تُوُفِّیَ سَیِّدُہَا فَخَاصَمَتْ إِلَی عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَضَی أَنَّ مَا وَلَدَتْ قَبْلَ أَنْ تُدَبَّرَ عَبِیدٌ وَمَا وَلَدَتْ بَعْدَ التَّدْبِیرِ یُعْتَقُونَ بِعِتْقِہَا۔ [ضعیف]
(٢١٥٨٣) ابو نضر فرماتے ہیں کہ عبدالرحمن بن یعقوب حرقہ قبیلہ جہینہ کے غلام تھے۔ فرماتے ہیں کہ میری دادی کے سردارنے ایک غلام کا نکاح کردیا اور بعد میں اس کو مدبر کردیا، آزادی کے بعد اس کے ہاں اولاد ہوئی۔ پھر اس کا سردار فوت ہوگیا۔ تو جھگڑا حضرت عثمان (رض) کے پاس آیا تو انھوں نے فیصلہ فرمایا : جو مدبر ہونے سے پہلے کی اولاد ہے، وہ غلام ہے اور جو تدبیر کے بعد کی اولاد ہے وہ آزاد ہے۔