hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21619

.

سنن البيهقي

21619
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۶۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَہْ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ الْوَازِعِ حَدَّثَنِی جَدِّی عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَازِعِ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ثَلاَثٌ مَنْ فَعَلَہُنَّ ثِقَۃً بِاللَّہِ وَاحْتِسَابًا کَانَ حَقًّا عَلَی اللَّہِ أَنْ یُعِینَہُ وَأَنْ یُبَارِکَ لَہُ مَنْ سَعَی فِی فَکَاکِ رَقَبَتِہِ ثِقَۃً بِاللَّہِ وَاحْتِسَابًا کَانَ حَقًّا عَلَی اللَّہِ أَنْ یُعِینَہُ وَأَنْ یُبَارِکَ لَہُ وَمَنْ تَزَوَّجَ ثِقَۃً بِاللَّہِ وَاحْتِسَابًا کَانَ حَقًّا عَلَی اللَّہِ أَن یُعِینَہُ وَأَنْ یُبَارِکَ لَہُ وَمَنْ أَحْیَا أَرْضًا مَیِّتَۃً ثِقَۃً بِاللَّہِ وَاحْتِسَابًا کَانَ حَقًّا عَلَی اللَّہِ أَنْ یُعِینَہُ وَأَنْ یُبَارِکَ لَہُ ۔ [ضعیف]
(٢١٢١٣) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ تین بندے جنہوں نے اللہ پر اعتماد اور ثواب کی نیت سے کوئی کام کیا ان کی مدد کرنا اللہ کے ذمے ہے اور اللہ ان کے کاموں میں برکت بھی دے گا۔
1 غلام کو آزاد کروانے کی کوشش کرنے والا۔ اللہ پر بھروسہ اور ثواب کی نیت سے اس کی مدد کرنا اللہ کے ذمہ ہے اور اس کے کام میں برکت دی جائے گی۔
2 جس نے اللہ پر توکل اور ثواب کی نیت سے شادی کی تو اس کی مدد کرنا اللہ کے ذمہ ہے اور اس کے کام میں برکت دی جائے گی۔
3 جس نے بنجر زمین کو آباد کیا اللہ پر توکل اور ثواب کی نیت سے اس کی مدد کرنا بھی اللہ کے ذمہ ہے اور اس کے کام میں برکت دی جائے گی۔