hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21646

.

سنن البيهقي

21646
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۶۴۰) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا زِیَادُ بْنُ الْخَلِیلِ التُّسْتَرِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنِی ہِشَامُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمَخْزُومِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا نَسْمَعُ مِنْکَ فَتَأْذَنُ لِی فَأَکْتُبُہَا قَالَ نَعَمْ فَکَانَ أَوَّلُ مَا کَتَبَ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی أَہْلِ مَکَّۃَ : لاَ یَجُوزُ شَرْطَانِ فِی بَیْعٍ وَاحِدٍ وَلاَ بَیْعٌ وَسَلَفٌ مَعًا وَلاَ بَیْعُ مَا لَمْ یُضْمَنْ وَمَنْ کَانَ مُکَاتَبًا عَلَی مِائَۃِ دِرْہَمٍ فَقَضَاہَا کُلَّہَا إِلاَّ عَشْرَۃَ دَرَاہِمَ فَہُوَ عَبْدٌ أَوْ عَلَی مِائَۃِ أُوقِیَّۃٍ فَقَضَاہَا کُلَّہَا إِلاَّ أُوقِیَّۃً فَہُوَ عَبْدٌ ۔ کَذَا وَجَدْتُہُ وَلاَ أُرَاہُ مَحْفُوظًا۔ [صحیح]
(٢١٦٤٠) عبداللہ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے اجازت دیں کہ میں لکھ لیا کروں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ٹھیک ہے، کہتے ہیں : پہلی چیز جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ والوں کی طرف لکھی یہ تھی کہ ایک بیع میں دو شرطیں جائز نہیں ، بیع اور سلف اکٹھی جائز نہیں ہے اور نہ ایسی بیع جائز ہے جس کی ضمانت نہ دی گئی ہو اور جس نے سو درہم پر غلام سے مکاتبت کی اس نے تمام درہم ادا کر دے سوائے ١٠ درہموں تو وہ غلام ہی ہے یا سو اوقیہ پر مکاتبت کی سارے ادا کیے لیکن ایک اوقیہ باقی تھا تو وہ غلام ہی ہے۔