hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21753

.

سنن البيهقي

21753
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۷۴۷) وَبِإِسْنَادِہِ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ : رَجُلٌ تُوُفِّیَ وَتَرَکَ ابْنَیْنِ لَہُ وَتَرَکَ مُکَاتَبًا فَصَارَ الْمُکَاتَبُ لأَحَدِہِمَا ثُمَّ قَضَی کِتَابَتَہُ لِلَّذِی صَارَ لَہُ فِی الْمِیرَاثِ ثُمَّ مَاتَ الْمُکَاتَبُ مَنْ یَرِثُہُ؟ قَالَ یَرِثَانِہِ جَمِیعًا وَقَالَہَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ قَالَ عَطَائٌ رَجَعَ وَلاَؤُہُ إِلَی الَّذِی کَاتَبَہُ فَرَدَّدْتُہَا عَلَیْہِ وَقَالَ ذَلِکَ غَیْرَ مَرَّۃٍ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَبِقَوْلِ عَطَائٍ وَعَمْرِو بْنِ دِینَارٍ نَقُولُ فِی الْمُکَاتَبِ یُکَاتِبُہُ الرَّجُلُ ثُمَّ یَمُوتُ السَّیِّدُ ثُمَّ یُؤَدِّی الْمُکَاتَبُ فَیَعْتِقُ بِالْکِتَابَۃِ أَنَّ وَلاَئَ ہُ لِلَّذِی عَقَدَ کِتَابَتَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَلَمْ یَقُلْ بِقَوْلِہِ فِی قِسْمَۃِ الْمُکَاتَبِ قَالَ مِنْ قِبَلِ أَنَّ الْقَسْمَ بَیْعٌ وَبَیْعُ الْمُکَاتَبِ لاَیَجُوزُ۔ [صحیح]
(٢١٧٤٧) ابن جریج فرماتی ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا : ایک آدمی فوت ہوگیا، اس نے دو بیٹے اور ایک مکاتب کو چھوڑا۔ پھر مکاتب دونوں میں سے ایک کے حصہ میں آیا۔ اس نے اپنی کتابت ادا کی۔ پھر مکاتب فوت ہوگیا۔ اس کا وارث کون ہوگا ؟ فرماتے ہیں : وہ دونوں اس کے وارث ہیں اس کی ولاء اس کی طرف لوٹے گی جس نے اس سے کتابت کی تھی۔ میں نے اس پر لوٹا دی ہے۔
امام شافعی (رح) نے فرمایا : عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ ایک شخص نے مکاتبت کی۔ پھر مالک فوت ہوگیا۔ پھر مکاتب نے اپنی کتابت ادا کر کے آزادی حاصل کی تو ولاء اس کی ہوگی جس نے کتابت کی بنیاد رکھی۔
شیخ (رح) فرماتے ہیں : مکاتب کی تقسیم ہونا چاہیے کیونکہ تقسیم تو بیع ہے جبکہ مکاتب کی بیع درست نہیں ہے۔