hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2188

.

سنن البيهقي

2188
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ دَاوُدَ یَعْنِی ابْنَ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ أَبِی حَرْبٍ یَعْنِی ابْنَ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ فَضَالَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: عَلَّمَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَانَ فِیمَا عَلَّمَنِی أَنْ قَالَ: ((حَافِظْ عَلَی الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ))۔ قُلْتُ: إِنَّ ہَذِہِ سَاعَاتٍ لِی فِیہَا أَشْغَالٌ ، فَمُرْنِی بِأَمْرٍ جَامِعٍ إِذَا أَنَا فَعَلْتُہُ أَجْزَأَ عَنِّی۔ قَالَ: حَافِظْ عَلَی الْعَصْرَیْنِ ۔ وَمَا کَانَتْ مِنْ لُغَتِنَا قُلْتُ: وَمَا الْعَصْرَانِ؟ قَالَ: ((صَلاَۃٌ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَصَلاَۃٌ قَبْلَ غُرُوبِہَا))۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْقَطَّانِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَکَأَنَّہُ أَرَادَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ: حَافِظْ عَلَیْہِنَّ فِی أَوَائِلِ أَوْقَاتِہِنَّ ، فَاعْتَذَرَ بِالأَشْغَالِ الْمُفْضِیَۃِ إِلَی تَأْخِیرِہَا عَنْ أَوَائِلِ أَوْقَاتِہِنَّ فَأَمَرَہُ بِالْمُحَافَظَۃِ عَلَی ہَاتَیْنِ الصَّلاَتَیْنِ بِتَعْجِیلِہِمَا فِی أَوَّلِ وَقْتَیْہِمَا وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۴۲۸]
(٢١٨٨) (ا) عبداللہ بن فضالہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دین اسلام کی باتیں سکھائیں۔ ان میں یہ بھی تھا کہ پانچوں نمازوں پر محافظت کرو، (یعنی ان کو ان کے مقررہ اوقات میں ادا کرو) ۔ میں نے عرض کیا : یہ تو میری مصروفیت کے اوقات ہیں، آپ مجھے کوئی جامع حکم دے دیں جس پر میں کار بند رہوں وہ مجھے کفایت کر جائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عصرین نمازوں کی حفاظت کر، یہ لفظ (عصرین) ہماری لغت میں مستعمل نہیں تھا۔ میں نے پوچھا : عصرین سے کیا مراد ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے کی دو نمازیں۔
(ب) شیخ (رح) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مراد یہ تھی کہ ان نمازوں کو ان کے اول وقت میں ادا کرنے پر محافظت کرو، لیکن جب اس نے اپنی مصروفیات کا عذر پیش کیا کہ میں مقررہ وقت پر نہ پڑھ سکوں گا تاخیر ہوجائے گی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ان دو نمازوں کے بارے میں خصوصی طور پر کہا کہ ان کو اول وقت میں ادا کرلیا کرو۔ واللہ اعلم وباللہ التوفیق