hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2207

.

سنن البيهقي

2207
Sunan Al Bayhaqi
(۲۲۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا عَلِیٌّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ قَالَ: تَلَقَّیْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ حِینَ قَدِمَ مِنَ الشَّامِ فَلَقِیتُہُ بِعَیْنِ التَّمْرِ - قَالَ - فَرَأَیْتُہُ یُصَلِّی عَلَی حِمَارٍ وَوَجْہُہُ مِنْ ہَذَا الْجَانِبِ - یَعْنِی عَنْ یَسَارِ الْقِبْلَۃِ - فَقُلْتُ لَہُ: رَأَیْتُکَ تُصَلِّی لِغَیْرِ الْقِبْلَۃِ۔ فَقَالَ: لَوْلاَ أَنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَفْعَلُہُ مَا فَعَلْتُہُ۔ وَفِی حَدِیثِ عَفَّانَ وَوَجْہُہُ ذَلِکَ الجَّانِبَ وَأَوْمَأَ ہَمَّامٌ عَنْ یَسَارِ الْقِبْلَۃِ، وَقَالَ فِی آخِرِہِ: لَمْ أَفْعَلْہُ یَعْنِی التَّطَوُّعَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ حَبَّانَ عَنْ ہَمَّامٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ عَفَّانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۰۴۹]
(٢٢٠٧) (ا) انس بن سیرین سے روایت ہے کہ جب انس بن مالک (رض) شام سے آئے تو ہم آپ سے ملنے گئے۔ میری ان سے ” عین التمر “ کے مقام پر ملاقات ہوئی۔ آپ (رض) گدھے پر بیٹھے نماز ادا کر رہے ہیں اور آپ کا چہرہ قبلہ کی بائیں جانب تھا، میں نے ان سے عرض کیا : میں آپ کو غیر قبلہ کی طرف منہ کیے ہوئے نماز پڑھتے دیکھ رہا ہوں ! انھوں نے فرمایا : اگر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح کرتے نہ دیکھا ہوتا تو میں اس طرح کبھی نہ کرتا۔
(ب) اور عفان کی حدیث میں ہے کہ ان کا چہرہ اسی جانب تھا، ہمام نے اشارے سے بتایا کہ قبلہ کی بائیں جانب اس روایت کے آخر میں ہے کہ پھر میں بھی اس طرح نہ کرتا۔