(۲۲۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ غَالِبِ الْخَوَارِزْمِیُّ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ النَّیْسَابُورِیِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أُبِیٍّ الْقَاضِی وَتَمِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتَہِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ وَیُوتِرُ عَلَیْہَا ، وَیُخْبِرُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ حَمَّادٍ۔
(٢٢١٣) نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر (رض) اپنی سواری پر ہی (نفل) نماز پڑھ لیا کرتے تھے، جدھر بھی وہ آپ کو لے کر چلتی اور وتر بھی اسی پر ادا کرلیتے تھے اور فرماتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اسی طرح کرتے تھے۔