(۲۲۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ أَبِی نَمْلَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- إِذْ دَخَلَ عَلَیْہِ رَجُلٌ مِنَ الْیَہُودِ فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ أَتَکَلَّمُ ہَذِہِ الْجَنَازَۃُ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((اللَّہُ أَعْلَمُ))۔ فَقَالَ الْیَہُودِیُّ: أَنَا أَشْہَدُ أَنَّہَا تَکَلَّمُ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((مَا حَدَّثَکُمْ أَہْلُ الْکِتَابِ فَلاَ تُصَدِّقُوہُمْ وَلاَ تُکَذِّبُوہُمْ ، وَقُولُوا آمَنَّا بِاللَّہِ وَکُتُبِہِ وَرُسُلِہِ ، فَإِنْ کَانَ حَقًّا لَمْ تُکَذِّبُوہُمْ ، وَإِنْ کَانَ بَاطِلاً لَمْ تُصَدِّقُوہُمْ))۔
ابْنُ أَبِی نَمْلَۃَ ہُو نَمْلَۃُ بْنُ أَبِی نَمْلَۃَ الأَنْصَارِیُّ۔ [صحیح۔ (بدون القصر) اخرجہ ابوداود ۳۶۴۴]
(٢٢٣٧) ابن ابی نملہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھا۔ اتنے میں ایک یہودی آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہ جنازہ کلام کرسکتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ زیادہ جانتا ہے۔ یہودی نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ میت بات کرے گی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اہل کتاب جو بات تمہیں بیان کریں نہ اس کی تصدیق کرو اور نہ ہی تکذیب کرو۔ (صرف اتنا کہو) ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔ اگر ان کی بات صحیح (حق) ہو تو ان کی تکذیب نہ کرو اور اگر ان کی بات غلط ہو تو ان کی تصدیق مت کرو۔