hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2259

.

سنن البيهقي

2259
Sunan Al Bayhaqi
(۲۲۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصِّیْدَلاَنِیُّ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحُلْوَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُاللَّہِ یَعْنِی ابْنَ عُمَرَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ رَجُلاً دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَالِسٌ فِی نَاحِیَۃِ الْمَسْجِدِ، فَصَلَّی ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ عَلَیْہِ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((وَعَلَیْکَ السَّلاَمُ، ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ))۔ فَرَجَعَ فَصَلَّی ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ ، فَقَالَ: ((وَعَلَیْکَ السَّلاَمُ ارْجِعْ فَصَلِّ ، فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ))۔ فَقَالَ فِی الثَّالِثَۃِ أَوْ فِی الَّتِی بَعْدَہَا: عَلِّمْنِی یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ: ((إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلاَۃِ فَأَسْبِغِ الْوُضُوئَ، ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ فَکَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ بِمَا تَیَسَّرَ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْکَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَسْتَوِیَ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، ثُمَّ افْعَلْ ذَلِکَ فِی صَلاَتِکَ کُلِّہَا)) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ کِلاَہُمَا عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۵۸۹۷]
(٢٢٥٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد کے اندر ایک کونے میں تشریف فرما تھے۔ اس نے نماز پڑھی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام عرض کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وعلیک السلام جاؤ دوبارہ نماز پڑھو؛ کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ وہ لوٹ گیا اور نماز پڑھی، پھر دوبارہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام عرض کیا۔ آپ نے فرمایا : وعلیک السلام جاؤ پھر نماز پڑھو ؛کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ اس نے تیسری یا چوتھی بار عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! مجھے سکھا دیجیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو نماز کا ارادہ کرلے تو اچھی طرح وضو کر، پھر قبلہ رخ ہو کر تکبیر کہہ، پھر قرآن میں سے جو تجھے آسان ہو پڑھ، پھر اطمینان سے رکوع کر ، پھر سر اٹھا کر سیدھا کھڑا ہوجا، پھر اطمینان سے سجدہ کر، پھر سجدے سے سر اٹھا کر اطمینان سے بیٹھ جا، پھر اسی طرح اپنی ساری نماز پڑھ۔