(۲۳۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْحُسَیْنِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ تَعَالَی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ یُحَاذِی بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ ، وَإِذَا رَکَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ ، وَلاَ یَفْعَلُ ذَلِکَ فِی السُّجُودِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ وَأَخْرَجُہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وُجُوہٍ أُخَرَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۰۳]
(٢٣٠١) سالم بن عبداللہ بن عمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھاتے، لیکن سجدوں میں ایسا نہیں کرتے تھے۔