hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2303

.

سنن البيهقي

2303
Sunan Al Bayhaqi
(۲۳۰۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ الْبَصْرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ فِی عَشَرَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِیہِمْ أَبُو قَتَادَۃَ: الْحَارِثُ بْنُ رِبْعِیٍّ ، فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ ثُمَّ یُکَبِّرُ۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ ، وَوَصَفَ رَفْعَ یَدَیْہِ عِنْدَ الرُّکُوعِ ، وَعَنْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنْہُ وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ ، وَقَالَ فِی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا: حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ ہُوَ فِی رِوَایَۃِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۱/۲۳۵/ ۲۴۳۸]
(٢٣٠٣) محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابو حمید ساعدی کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دس صحابہ جن میں ابوقتادہ حارث بن ربعی بھی تھے کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے دونوں کندھوں تک اٹھاتے پھر تکبیر کہتے، پھر مکمل حدیث ذکر کی۔
اس میں یہ بھی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ رکوع میں جاتے وقت بھی اٹھائے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی اور جب دو رکعتوں سے اٹھے تب بھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک لے جاتے تھے۔
اسی طرح حضرت علی بن ابی طالب (رض) کی روایت ہے ، جسے وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں۔