(۲۳۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیُّ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبِی أَنَّ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ أَخْبَرَہُ قَالَ قُلْتُ: لأَنْظُرَنَّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- کَیْفَ یُصَلِّی؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَیْہِ قَامَ وَکَبِّرَ ، وَرَفَعَ یَدَیْہِ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِی آخِرِہِ: ثُمَّ جِئْتُ بَعْدَ ذَلِکَ بِزَمَانٍ فِیہِ بَرْدٌ ، فَرَأَیْتُ النَّاسَ عَلَیْہِمْ جُلُّ الثِّیَابِ تَحَرَّکُ أَیْدِیہِمْ مِنْ تَحْتِ الثِّیَابِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۴/۳۱۸]
(٢٣٢١) عاصم بن کلیب فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے خبر دی کہ حضرت وائل بن حجر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے دل میں سوچا کہ میں ضرور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نظر رکھوں گا کہ آپ نماز کس طرح ادا فرماتے ہیں، میں نے آپ کی طرف دیکھا، آپ کھڑے ہوئے، تکبیر کہی اور رفع یدین کیا۔۔۔ مکمل حدیث ذکر کی۔ اس کے آخر میں فرمایا : پھر اس کے بعد میں سردیوں کے موسم میں آیا تو میں نے دیکھا کہ لوگوں نے بڑی بڑی چادریں اوڑھ رکھی تھیں، لیکن ان چادروں کے نیچے ان کے ہاتھ (رفع یدین کے وقت) حرکت کرتے تھے۔