(۲۳۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ہُلْبٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَاضِعًا یَمِینَہُ عَلَی شِمَالِہِ فِی الصَّلاَۃِ۔
ہُلْبٌ اسْمُہُ یَزِیدُ بْنُ قُنَافَۃَ۔ (ت) وَرُوِّینَا عَنِ الْحَارِثِ بْنِ غُضَیْفٍ الْکِنْدِیِّ وَشَدَّادِ بْنِ شُرَحْبِیلَ الأَنْصَارِیِّ أَنَّ کُلَّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا رَأَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَعَلَ ذَلِکَ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۵/ ۲۲۶/ ۲۲۳۱۳]
(٢٣٢٨) (ا) قبیصہ بن ہلب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ پر رکھے ہوئے دیکھا۔
(ب) ہلب کا نام یزید بن قنافہ ہے۔ حارث بن غضیف کندی اور شداد بن شرحبیل انصاری سے منقول ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔