hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2365

.

سنن البيهقي

2365
Sunan Al Bayhaqi
(۲۳۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ حَدَّثَنِی الْعَلاَئُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَعْقُوبَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہُ -ﷺ- یَقُولُ: ((کُلُّ صَلاَۃٍ لاَ یُقْرَأُ فِیہَا بِأُمِّ الْکِتَابِ فَہِیَ خِدَاجٌ ، ثُمَّ ہِیَ خِدَاجٌ ، ثُمَّ ہِیَ خِدَاجٌ))۔ فَقَالَ: یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ فَإِنِّی أَکُونُ أَحْیَانًا وَرَائَ الإِمَامِ۔ قَالَ: یَا فَارِسِیُّ اقْرَأْ بِہَا فِی نَفْسِکَ ، فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہُ -ﷺ- یَقُولُ: ((قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ: قَسَمْتُ الصَّلاَۃَ بَیْنِی وَبَیْنَ عَبْدِی، وَلِعَبْدِی مَا سَأَلَ ، فَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ {الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ} قَالَ اللَّہُ: حَمِدَنِی عَبْدِی۔ وَإِذَا قَالَ {الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} قَالَ: أَثْنَی عَلَیَّ عَبْدِی۔ وَإِذَا قَالَ {مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ} قَالَ: مَجَّدَنِی عَبْدِی أَوْ قَالَ فَوَّضَ إِلَیَّ عَبْدِی۔ وَإِذَا قَالَ {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِینُ} قَالَ: ہَذِہِ بَیْنِی وَبَیْنَ عَبْدِی وَلِعَبْدِی مَا سَأَلَ ، فَإِذَا قَالَ {اہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیمَ صِرَاطَ الَّذِینَ أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} فَہَذَا لِعَبْدِی وَلِعَبْدِی مَا سَأَلَ)) قَالَ سُفْیَانُ: دَخَلْتُ عَلَی الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِی بَیْتَہِ وَہُوَ مَرِیضٌ فَسَأَلْتُہُ فَحَدَّثَنِی بِہَذَا الْحَدِیثِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، وَقَالَ {مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ} ہَکَذَا رَوَاہُ سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ وَتَابَعَہُ عَلَی إِسْنَادِہِ شُعْبَۃُ بْنُ الْحَجَّاجِ وَرَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ وَعَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ الْبَصْرِیُّ وَجَہْضَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ فَرَوَوْہُ عَنِ الْعَلاَئِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ وَخَالَفَہُمْ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ فَرَوَاہُ کَمَا۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۳۹۵]ق
(٢٣٦٥) (ا) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا کہ جس نماز میں سورة فاتحہ نہ پڑھی جائے وہ ناقص ہے، تین مرتبہ فرمایا۔ راوی نے ابوہریرہ (رض) سے عرض کیا : اے ابوہریرہ ! میں کبھی امام کے پیچھے بھی تو ہوتا ہوں (تو اس وقت کیا کروں ؟ ) تو ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : اے فارسی ! تو اس کو اپنے دل میں پڑھ لیا کر کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں نے نماز (فاتحہ) کو اپنے اور بندے کے درمیان تقسیم کرلیا ہے اور میرے بندے کے لیے وہ کچھ ہے جو وہ مجھ سے مانگے، جب بندہ کہتا ہے ” الحمد للہ رب العالمین “ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے نے میری تعریف کی اور جب بندہ کہتا ہے : ” الرحمن الرحیم “ تو اللہ فرماتے ہیں : میرے بندے نے میری حمد و ثنا کی اور جب بندہ کہتا ہے : ” ملک یوم الدین “ تو اللہ فرماتے ہیں : میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی یا فرمایا : میرے بندے نے اپنے آپ کو میرے سپرد کردیا اور جب بندہ عرض کرتا ہے : ” ایاک نعبد وایاک نستعین “ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے، میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ سوال کرے۔ جب بندہ کہتا ہے : ” اہدنا الصراط المستقیم ۔ صراط الذین انعمت علیہم غیر المغضوب علیہم ولاالضآلین ۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : یہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مانگا۔ (الفاتحۃ ١۔ ٧)
(ب) سفیان کہتے ہیں : میں علا بن عبدالرحمن کے گھر ان کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بیمار تھے۔ میں نے ان سے پوچھا تو انھوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی۔