hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2386

.

سنن البيهقي

2386
Sunan Al Bayhaqi
(۲۳۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ۔ وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْوَرُ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبِی أَنَّ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ أَخْبَرَہُ فَقَالَ لَہُ {وَلَقَدْ آتَیْنَاکَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِی} [الحجر: ۸۷] قَالَ: ہِیَ أُمُّ الْقُرْآنِ۔ قَالَ أَبِی: وَقَرَأَ عَلَیَّ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} حَتَّی خَتَمَہَا ثُمَّ قَالَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} الآیَۃُ السَّابِعَۃُ۔ قَالَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ لأَبِی: وَقَرَأَہَا عَلَیَّ ابْنُ عَبَّاسٍ کَمَا قَرَأْتُہَا عَلَیْکَ، ثُمَّ قَالَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} الآیَۃُ السَّابِعَۃُ ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٌ: فَذَخَرَہَا اللَّہُ لَکُمْ فَمَا أَخْرَجَہَا لأَحَدٍ قَبْلَکُمْ۔
(٢٣٨٦) ابن جریج فرماتے ہیں : مجھے میرے والد محترم نے خبر دی کہ سعید بن جبیر نے فرمایا کہ { وَلَقَدْ آتَیْنَاکَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِی } [الحجر : ٨٧] ” اور ہم نے آپ کو سات بار بار پڑھی جانے والی آیات عطا کیں “ سے مراد سورة فاتحہ ہے۔
(ب) (ابن جریج اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ مجھ پر سعید بن جبیر نے { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } تلاوت کی حتی کہ مکمل سورة فاتحہ کو ختم کیا۔ پھر فرمایا : { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } (سورة فاتحہ کی) ساتویں آیت ہے۔
(ج) سعید بن جبیر نے میرے والد سے کہا : اس سورت کو ابن عباس (رض) نے مجھ پر اسی طرح تلاوت کیا تھا، جس طرح میں نے تیرے سامنے اسے پڑھا ہے۔ پھر فرمایا : { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } (سورة فاتحہ کی) ساتویں آیت ہے۔
(د) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : اللہ نے یہ سورت تمہارے لیے ذخیرہ کر رکھی تھی، یہ اللہ نے تم سے پہلے کسی امت کے لیے نہیں اتاری۔