(۲۳۹۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوالْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ: إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حُرَیْثٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ یَعْقُوبَ الطَّالَقَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی السَّبْعِ الْمَثَانِی قَالَ: ہِیَ فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ قَرَأَہَا ابْنُ عَبَّاسٍ بِ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} سَبْعًا۔ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ فَقُلْتُ لأَبِی أَخْبَرَکَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} آیَۃٌ مِنْ کِتَابِ اللَّہِ؟ قَالَ: نَعَمْ۔ ثُمَّ قَالَ: قَرَأَہَا ابْنُ عَبَّاسٍ بِـ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} فِی الرَّکْعَتَیْنِ جَمِیعًا۔[صحیح]
(٢٣٩٩) سعید بن جبیر حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے ” السبع المثانی “ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ اس سے مراد سورة فاتحہ ہے۔ ابن عباس نے اس کو { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } کے ساتھ ملا کر ٧ سات بار پڑھا ہے۔
ابن جریج کہتے ہیں : میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ کیا آپ کو سعید بن جبیر نے ابن عباس (رض) کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے کہ { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } کتاب اللہ کی ایک آیت ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : ہاں ! اور ابن عباس (رض) نے { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } کو دونوں رکعتوں میں اونچی آواز سے پڑھا۔