(۲۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ الْخُزَاعِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّہُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْہَہُ أَخَذَ غَرْفَۃً مِنْ مَائٍ فَتَمَضْمَضَ بِہَا ، وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَۃً فَجَعَلَ بِہَا ہَکَذَا یَعْنِی أَضَافَہَا إِلَی یَدِہِ الأُخْرَی ، فَغَسَلَ بِہِمَا وَجْہَہُ ، ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَۃً مِنْ مَائٍ فَغَسَلَ بِہَا یَدَہُ الْیُمْنَی ، ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَۃً مِنْ مَائٍ فَغَسَلَ بِہَا یَدَہُ الْیُسْرَی ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَہُ ، ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَۃً مِنْ مَائٍ ، ثُمَّ رَشَّ عَلَی رِجْلِہِ الْیُمْنَی حَتَّی غَسَلَہَا ، ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَۃً أُخْرَی فَغَسَلَ بِہَا رِجْلَہُ الْیُسْرَی ثُمَّ قَالَ: ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَعْنِی یَتَوَضَّأُ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِیمِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ مَنْصُورِ بْنِ سَلَمَۃَ الْخُزَاعِیِّ۔
[صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۰ا]
(٢٤٣) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے وضو کیا تو اپنے چہرے کو دھویا، پھر پانی کا چلو لے کر اس سے کلی کی اور ناک جھاڑا، پھر ایک چلو اور لے کر ایسے ہی کیا، یعنی اس کو دوسرے ہاتھ کی طرف بہایا۔ پھر اس کے ساتھ اپنے چہرے کو دھویا، پھر پانی کا ایک چلو لیا اور اس سے اپنے دائیں ہاتھ کو دھویا، پھر پانی کا ایک چلو لیا اور اپنا بائیں ہاتھ دھویا، پھر اپنے سرکا مسح کیا، پھر پانی کا ایک چلو لیا اور اپنے دائیں پاؤں پر چھینٹے مار کر اس کو دھویا، پھر پانی کا ایک دوسرا چلو لیا اور اپنا بائیں پاؤں دھویا پھر فرمایا : میں نے اسی طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔