hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2429

.

سنن البيهقي

2429
Sunan Al Bayhaqi
(۲۴۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِی مُلَیْکَۃَ یَقُولُ قَالَ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی یَزِیدَ: مَرَّ بِنَا أَبُو لُبَابَۃَ فَاتَّبَعْنَاہُ حَتَّی دَخَلَ بَیْتَہُ فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ ، فَإِذَا رَجُلٌ رَثُّ الْبَیْتِ رَثُّ الْہَیْئَۃِ فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ یَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ))۔ قَالَ فَقُلْتُ لاِبْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ: یَا أَبَا مُحَمَّدٍ أَرَأَیْتَ إِذَا لَمْ یَکُنْ حَسَنَ الصَّوْتِ؟ قَالَ: یُحَسِّنُہُ مَا اسْتَطَاعَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداؤد ۱۴۷۱]
(٢٤٢٩) (ا) عبیداللہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ ابو لبابہ (رض) ہمارے پاس سے گزرے تو ہم بھی ان کے پیچھے ہو لیے۔ وہ اپنے گھر میں داخل ہوگئے۔ ہم بھی ان کے پاس چلے گئے۔ وہاں ایک آدمی قرآن مجید ہکلا کر پڑھ رہا تھا ۔ آپ (رض) نے یہ دیکھا تو فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : جو شخص قرآن کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں۔ میں نے ابن ابی ملیکۃ سے کہا : اے ابو محمد ! جب آدمی کی آواز ہی خوبصورت نہ ہو تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا : اس کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرے۔