(۲۴۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ بِالْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ یَقُولُ: جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ: إِنِّی قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ اللَّیْلَۃَ فِی رَکْعَۃٍ ، فَقَالَ لَہُ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَہَذًّا کَہَذِّ الشِّعْرِ؟ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِی کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقْرِنُ بَیْنَہُنَّ ، وَذَکَرَ عِشْرِینَ سُورَۃً مِنْ أَوَّلِ الْمُفَصَّلِ سُورَتَیْنِ فِی رَکْعَۃٍ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری۷۷۵]
(٢٤٦٠) عمرو بن مرۃ سے روایت ہے کہ میں نے ابو وائل کو فرماتے ہوئے سنا : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور کہنے لگا : میں نے گزشتہ رات ایک رکعت میں ساری مفصل سورتوں کی قراءت کی ہے۔ ابن مسعود (رض) نے فرمایا : کیا اس طرح تیز تیز پڑھ گیا جس طرح شعر پڑھتے ہیں ؟ یقیناً میں ان سورتوں کو جانتا ہوں جن کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رکعت میں پڑھتے تھے، پھر انھوں نے بیس سورتوں کا ذکر کیا اور فرمایا : ہم ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھتے تھے۔