(۲۴۶۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: فِی کُلِّ صَلاَۃٍ یُقْرَأُ فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَسْمَعْنَاکُمْ ، وَمَا أَخْفَی أَخْفَیْنَاہُ مِنْکُمْ۔ فَقَالَ رَجُلٌ: أَرَأَیْتَ إِنْ لَمْ أَزِدْ عَلَی أُمِّ الْقُرْآنِ؟ قَالَ: إِنْ زِدْتَ عَلَیْہَا فَہُوَ خَیْرٌ ، وَإِنِ انْتَہَیْتَ إِلَیْہَا أَجْزَأْتْ عَنْکَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۷۲]
(٢٤٦٨) عطا سے روایت ہے کہ ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : ہر نماز میں قراءت کی جائے گی۔ جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں سنایا وہ ہم نے تمہیں سنا دیا اور جو کچھ ہم سے پوشیدہ رکھا گیا ہم نے اس کو آپ سے بھی پوشیدہ رکھا۔ ایک شخص نے عرض کیا : آپ کا کیا خیال ہے اگر میں سورة فاتحہ سے زیادہ نہ پڑھوں ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اگر تم اس سے زیادہ پڑھ لو تو بہتر ہے اور اگر اسی پر اکتفا کرلو تو بھی کافی ہے۔