hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 247

.

سنن البيهقي

247
Sunan Al Bayhaqi
(۲۴۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا السُّکَّرِیُّ یَعْنِی أَبَا حَمْزَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ الصَّائِغِ عَنْ أَبِی خَالِدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: وَضَّأْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-فَخَلَّلَ لِحْیَتِہِ وَعَنْفَقَتَہُ بِالأَصَابِعِ ، وَقَالَ: ((ہَکَذَا أَمَرَنِی رَبِّی عَزَّ وَجَلَّ))۔ (ت) وَرُوِّینَا فِی تَخْلِیلِ اللِّحْیَۃِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ وَعَائِشَۃَ وَأُمِّ سَلَمَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-ثُمَّ عَنْ عَلِیٍّ وَغَیْرِہِ۔وَرُوِّینَا فِی الرُّخْصَۃِ فِی تَرْکِہِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِیِّ ثُمَّ عَنِ النَّخَعِیِّ وَجَمَاعَۃٍ مِنَ التَّابِعِینَ۔ [صحیح لغیرہٖ]
(٢٤٨) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے وضو کا پانی رکھا تو انھوں نے اپنی داڑھی اور بچہ داڑھی کا انگلیوں کے ساتھ خلال کیا اور فرمایا :” اسی طرح میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے۔ “
(ب) داڑھی کے خلال کے متعلق سیدنا عمار بن یاسر (رض) ، سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) اور سیدہ ام سلمہ (رض) سے مرفوع روایات بیان کی ہیں۔ اسی طرح حضرت علی (رض) سے۔ پھر سیدنا ابن عمر (رض) ، حسن بن علی (رض) ، امام نخعی (رح) اور تابعین کی ایک جماعت سے ایسا نہ کرنا روایت کیا ہے۔