(۲۴۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الأَسْفَاطِیُّ وَأَحْمَدُ بْنُ الْہَیْثَمِ الشَّعْرَانِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحِمَّانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْحُمَیْسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ عَنْ طَرَفَۃَ الْحَضْرَمِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی أَوْفَی قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- یُصَلِّی بِنَا الظُّہْرَ حِینَ تَزُولُ الشَّمْسُ ، وَلَوْ جَعَلْتَ جَنْبًا فِی الرَّمْضَائِ لأَنْضَجَتْہُ ، وَکَانَ یُطِیلُ الرَّکْعَۃَ الأُولَی مِنَ الظُّہْرِ ، فَلاَ یَزَالُ یَقْرَأُ قَائِمًا مَا دَامَ یَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِ الْقَوْمِ ، وَیَجْعَلُ الرَّکْعَۃَ الثَّانِیَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الأُولَی ، وَالثَّالِثَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِیَۃِ ، وَالرَّابِعَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّالِثَۃِ ، وَکَانَ یُصَلِّی بِنَا الْعَصْرَ قَدْرَ مَا یَسِیرُ السَّائِرُ فَرْسَخَیْنِ أَوْ ثَلاَثَۃً ، وَکَانَ یُطِیلُ الرَّکْعَۃَ الأُولَی مِنَ الْعَصْرِ ، وَالثَّانِیَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الأُولَی ، وَالثَّالِثَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِیَۃِ ، وَالرَّابِعَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّالِثَۃِ ، وَکَانَ یُصَلِّی بِنَا الْمَغْرِبَ حِینَ یَقُولُ الْقَائِلُ: غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَقَائِلٌ یَقُولُ لَمْ تَغْرُبْ ، وَکَانَ یُطِیلُ الرَّکْعَۃَ الأُولَی مِنَ الْمَغْرِبِ ، وَالثَّانِیَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الأُولَی ، وَالثَّالِثَۃَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِیَۃِ ، وَکَانَ یُؤَخِّرُ الْعِشَائَ الآخِرَۃَ شَیْئًا۔ ضعیف، وقد تقدم الحدیث۔
(٢٤٨٨) سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں ظہر کی نماز سورج ڈھلنے کے وقت پڑھاتے تھے۔ گرمی اس قدر ہوتی تھی کہ اگر توا دھوپ میں رکھا جائے تو وہ گرم ہوجائے اور ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے اور اس وقت تک کھڑے رہتے جب تک لوگوں کے قدموں کی آہٹ سنائی دیتی رہتی اور دوسری رکعت پہلی رکعت سے چھوٹی کرتے اور تیسری رکعت دوسری سے اور چوتھی رکعت تیسری رکعت سے چھوٹی ہوتی اور عصر کی نماز پڑھاتے تو پہلی رکعت لمبی کرتے اور دوسری رکعت پہلی رکعت سے ہلکی کرتے اور تیسری رکعت دوسری سے اور چوتھی رکعت تیسری رکعت سے چھوٹی ہوتی اور مغرب کی نماز اس وقت پڑھتے جب کوئی کہہ دیتا کہ سورج غروب ہوچکا اور بعض کہتے : ابھی غروب نہیں ہوا۔ مغرب کی پہلی رکعت لمبی کرتے اور دوسری رکعت پہلی رکعت سے چھوٹی اور تیسری رکعت دوسری رکعت سے چھوٹی کرتے اور عشا کی نماز قدرے تاخیر سے ادا کرتے۔