(۲۴۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ یُکَبِّرُ حِینَ یَقُومُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَرْکَعُ ، ثُمَّ یَقُولُ: سَمِعَ اللَّہُ لَمِنْ حَمِدَہُ ۔ حِینَ یَرْفَعُ صُلْبَہُ مِنَ الرَّکْعَۃِ ، ثُمَّ یَقُولُ وَہُوَ قَائِمٌ: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ۔
ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَہْوِی سَاجِدًا ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ ، ثُمَّ یَفْعَلُ ذَلِکَ فِی الصَّلاَۃِ کُلِّہَا حَتَّی یَقْضِیَہَا ، وَیُکَبِّرُ حِینَ یَقُومُ مِنَ الاِثْنَتَیْنِ بَعْدَ الْجُلُوسِ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ حُجَیْنِ بْنِ الْمُثَنَّی عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۹]
(٢٤٩٢) ابن شہاب سے روایت ہے کہ ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث نے انھیں خبر دی کہ انھوں نے ابوہریرہ (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو قیام کے وقت تکبیر کہتے، پھر رکوع کرتے ہوئے تکبیر کہتے، پھر سَمِعَ اللَّہُ لَمِنْ حَمِدَہُ کہتے۔ جب اپنی کمر رکوع سے سیدھی کرتے۔ پھر جب سیدھے کھڑے ہوجاتے تو کہتے : رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ، پھر سجدے میں جھکتے ہوئے تکبیر کہتے۔ اس کے بعد سجدے سے سر اٹھاتے ہوئے تکبیر کہتے، پھر اسی طرح ساری نماز میں کرتے یہاں تک کہ اس کو مکمل کرلیتے اور دو رکعتوں کے بعد اٹھتے وقت بھی تکبیر کہتے۔