hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2529

.

سنن البيهقي

2529
Sunan Al Bayhaqi
(۲۵۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَوْسَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ قَالَ سَأَلْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ فَقَالَ: لاَ یَصِحُّ عَنْہُ ہَذَا الْحَدِیثُ۔ قَالَ وَسَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ مَعِینٍ یُضَعِّفُ یَزِیدَ بْنَ أَبِی زِیَادٍ۔ قَالَ أَبُو سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ: وَمِمَّا یُحَقِّقُ قَوْلَ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ أَنَّہُمْ لَقَّنُوہُ ہَذِہِ الْکَلِمَۃَ أَنَّ سُفْیَانَ الثَّوْرِیَّ وَزُہَیْرَ بْنَ مُعَاوِیَۃَ وَہُشَیْمًا وَغَیْرَہُمْ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ لَمْ یَجِیئُوا بِہَا ، إِنَّمَا جَائَ بِہَا مَنْ سَمِعَ مِنْہُ بِآخِرَۃٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَالَّذِی یُؤَکِّدُ مَا ذَہَبَ إِلَیْہِ ہَؤُلاَئِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم نقلہ فی التخریج السابق]
(٢٥٢٩) (ا) عثمان بن سعید دارمی (رح) فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل (رح) سے اس حدیث کے بارے دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا : یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔
(ب) نیز فرمایا کہ میں نے یحییٰ بن معین کو سنا وہ یزید بن ابی زیادہ کو ضعیف قرار دیتے ہیں۔
(ب) ابوسعید دارمی فرماتے ہیں کہ سفیان بن عیینہ کے قول ” انہم لقنوہ ہذہ الکلمۃ “ کی تائید اس سے ہوتی ہے کہ سفیان ثوری، زہیر بن معاویہ، ہشیم اور ان کے علاوہ دیگر اہل علم نے اس قول کو نہیں کیا۔ یہ قول صرف اسی نے کیا ہے جس نے ان کے بعد سنا۔
(ج) شیخ فرماتے ہیں : اہل علم کا موقف بھی اس کی تائید کرتا ہے۔