hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 253

.

سنن البيهقي

253
Sunan Al Bayhaqi
(۲۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّیَّارِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ اللَّیْثِیِّ عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ قَالَ: رَأَیْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَتَوَضَّأُ فَأَفْرَغَ عَلَی یَدَیْہِ ثَلاَثًا فَغَسَلَہُمَا ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا ، ثُمَّ غَسَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی إِلَی الْمِرْفَقِ ثَلاَثًا ، ثُمَّ الْیُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ مَسَحَ یَدَہُ بِرَأْسِہِ ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَہُ الْیُمْنَی ثَلاَثًا ، ثُمَّ الْیُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِی ہَذَا ، ثُمَّ قَالَ: (( مَنْ تَوَضَّأَ کَوُضُوئِی ہَذَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ لاَ یُحَدِّثُ فِیہِمَا بِشَیْئٍ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدَانَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۸۳۲]
(٢٥٤) حمران بن ابان فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان (رض) کو دیکھا، انھوں نے اپنے ہاتھوں پر تین مرتبہ پانی ڈالا، پھر ان کو دھویا، پھر کلی کی اور ناک جھاڑا اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے دائیں ہاتھ کو کہنی سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر اسی طرح بائیں کو دھویا، پھر اپنے ہاتھ سے سر کا مسح کیا، پھر اپنے دائیں پاؤں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اسی طرح بائیں کو، پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ کو اس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا، پھر دو رکعتیں پڑھیں، ان دونوں رکعتوں میں کسی چیز کا خیال دل میں پیدا نہیں ہوا تو اس کے اگلے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔