hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2535

.

سنن البيهقي

2535
Sunan Al Bayhaqi
(۲۵۳۵) أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَنْزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّہْشَلِیُّ فَذَکَرَہُ۔ قَالَ عُثْمَانُ الدَّارِمِیُّ: فَہَذَا قَدْ رُوِیَ مِنْ ہَذَا الطَّرِیقِ الْوَاہِی عَنْ عَلِیٍّ۔ وَقَدْ رَوَی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ہُرْمُزَ الأَعْرَجُ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیٍّ: أَنَّہُ رَأَی النَّبِیَّ -ﷺ- یَرْفَعُہُمَا عِنْدَ الرُّکُوعِ وَبَعْدَ مَا یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ۔ فَلَیْسَ الظَّنُّ بِعَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ یَخْتَارُ فِعْلَہُ عَلَی فِعْلِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ وَلَکِنْ لَیْسَ أَبُو بَکْرٍ النَّہْشَلِیُّ مِمَّنْ یُحْتَجُّ بِرِوَایَتِہِ أَوْ تَثْبُتُ بِہِ سُنَّۃٌ لَمْ یَأْتِ بِہَا غَیْرُہُ۔ قَالَ الزَّعْفَرَانِیُّ قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی الْقَدِیمِ: وَلاَ یَثْبُتُ عَنْ عَلِیٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ یَعْنِی مَا رَوَوْہُ عَنْہُمَا مِنْ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرْفَعَانِ أَیْدِیَہُمَا فِی شَیْئٍ مِنَ الصَّلاَۃِ إِلاَّ فِی تَکْبِیرَۃِ الاِفْتِتَاحِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَإِنَّمَا رَوَاہُ عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ۔ فَأَخَذَ بِہِ وَتَرَکَ مَا رَوَی عَاصِمٌ عَنْ أَبِیہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- رَفَعَ یَدَیْہِ کَمَا رَوَی ابْنُ عُمَرَ ، وَلَوْ کَانَ ہَذَا ثَابِتًا عَنْ عَلِیٍّ وَعَبْدِ اللَّہِ کَانَ یُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ رَآہُمَا مَرَّۃً أَغْفَلاَ فِیہِ رَفْعَ الْیَدَیْنِ ، وَلَوْ قَالَ قَائِلٌ ذَہَبَ عَنْہُمَا حِفْظُ ذَلِکَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَحَفِظَہُ ابْنُ عُمَرَ لَکَانَتْ لَہُ الْحُجَّۃُ۔ [صحیح۔ رجالہ کلہم ثقات]
(٢٥٣٥) (ا) ایک دوسری سند سے بھی یہ روایت منقول ہے۔
(ب) ایک اور سند سے سیدنا علی (رض) سے منقول ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد رفع یدین کرتے تھے۔
حضرت علی کے بارے اس طرح گمان نہیں ہوسکتا کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عمل پر اپنے عمل کو ترجیح دیں۔
زعفرانی کہتے ہیں کہ امام شافعی (رح) اپنے قول قدیم میں فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) اور ابن مسعود (رض) کی روایات ثابت نہیں کہ وہ دونوں صرف نماز کی ابتدا میں رفع یدین کرتے تھے اس کے علاوہ نہیں کرتے تھے۔
امام شافعی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صرف عاصم بن کلیب اپنے والد سے اور وہ حضرت علی (رض) سے روایت کرتے ہیں۔ انھوں نے اس روایت کو لے لیا لیکن جو روایت عاصم نے اپنے باپ سے اور انھوں نے وائل بن حجر (رض) سے روایت لی ہے اسے چھوڑ دیا ، یعنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رفع یدین کیا جیسا کہ ابن عمر (رض) نے روایت کیا ہے اور اگر یہ روایت علی اور عبداللہ بن مسعود (رض) سے ثابت بھی ہوجائے تو اس میں یہ اشتباہ بھی ہوسکتا ہے کہ انھوں نے ایک ہی بار دیکھا ہو اور رفع یدین کی طرف توجہ نہ دی ہو۔
اگر کوئی کہنے والا یہ کہے کہ ان سے یہ یادداشت چلی گئی اور ابن عمر (رض) نے اس کو یاد رکھا ہو تو اس کے لیے حجت بن سکتی ہے۔