(۲۵۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو الْعَامِرِیِّ قَالَ: کُنْتُ فِی مَجْلِسٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَتَذَاکَرُوا صَلاَتَہُ ، فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ فَذَکَرَ بَعْضَ ہَذَا الْحَدِیثِ وَقَالَ: إِذَا رَکَعَ أَمْکَنَ کَفَّیْہِ مِنْ رُکْبَتَیْہِ ، وَفَرَّجَ بَیْنَ أَصَابِعِہِ ، ثُمَّ ہَصَرَ ظَہْرَہُ غَیْرَ مُقْنِعٍ رَأْسَہُ وَلاَ صَافِحٍ بِخَدِّہِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۶۲۶]
(٢٥٥٠) محمد بن عمرو عامری سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی مجلس میں تھا۔ وہ آپس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا تذکرہ کر رہے تھے۔ ابوحمید (رض) نے فرمایا۔۔۔ پھر انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ بھی ہے کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع کرتے تو اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر جما لیتے اور انگلیوں کے درمیان فاصلہ رکھتے۔ پھر اپنی کمر کو جھکاتے اور نہ تو زیادہ جھکاتے اور نہ ہی اپنے رخساروں کو ظاہر کرتے ، یعنی زیادہ اوپر نہ اٹھاتے۔