(۲۵۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: کُنَّا نُسَبِّحُ رُکُوعًا وَسُجُودًا وَنَدْعُو قِیَامًا وَقُعُودًا۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُعَاذٌ عَنِ الأَشْعَثِ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ الْقِرَائَ ۃِ فِی الرُّکُوعِ ، فَقَالَ: کُنَّا نَجْعَلُ الرُّکُوعَ تَسْبِیحًا۔ [حسن]
(٢٥٦٨) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم رکوع و سجود میں تسبیح کیا کرتے تھے اور قیام وقعود میں دعا کیا کرتے تھے۔ راوی فرماتے ہیں کہ معاذ نے ہمیں حسن کے واسطے سے اشعث کی حدیث بیان کی کہ سیدنا جابر بن عبداللہ (رض) سے رکوع میں قراءت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : ہم رکوع میں (صرف) تسبیحات پڑھا کرتے تھے۔