(۲۵۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرَوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ مِنْ دَارِہِ إِلَی الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا تَوَسَّطْنَا الْمَسْجِدَ رَکَعَ الإِمَامُ ، فَکَبَّرَ عَبْدُ اللَّہِ وَرَکَعَ وَرَکَعْتُ مَعَہُ ، ثُمَّ مَشَیْنَا رَاکِعَیْنِ حَتَّی انْتَہَیْنَا إِلَی الصَّفِّ حِینَ رَفَعَ الْقَوْمُ رُئُ وسَہُمْ ، فَلَمَّا قَضَی الإِمَامُ الصَّلاَۃَ قُمْتُ وَأَنَا أَرَی أَنِّی لَمْ أُدْرِکْ ، فَأَخَذَ عَبْدُ اللَّہِ بِیَدِی وَأَجْلَسَنِی ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّکَ قَدْ أَدْرَکْتَ۔
وَرُوِّینَا فِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۲۶۲۲]
(٢٥٨٧) زید بن وہب سے روایت ہے کہ میں عبداللہ بن مسعود (رض) کے ہمراہ ان کے گھر سے مسجد کی طرف آیا۔ جب ہم مسجد میں پہنچے تو امام رکوع میں تھا۔ عبداللہ (رض) نے تکبیر کہی اور رکوع کیا، میں نے بھی ان کے ساتھ رکوع کیا۔ پھر ہم حالتِ رکوع میں ہی چلے حتیٰ کہ لوگوں کے سر اٹھانے سے پہلے ہم صف تک جا پہنچے۔ جب امام نے نماز مکمل کر کے سلام پھیرا تو میں کھڑا ہوگیا؛ کیونکہ میرا خیال تھا کہ میں نے رکعت نہیں پائی۔ عبداللہ بن مسعود (رض) نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے بٹھا دیا۔ پھر فرمایا : تم نے رکعت پا لی ہے۔