hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2590

.

سنن البيهقي

2590
Sunan Al Bayhaqi
(۲۵۹۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ یَعْنِی ابْنَ مُسْلِمٍ قَالَ قُلْتُ لِمَالِکِ بْنِ أَنَسٍ إِنَّ بَعْضَہُمْ أَخْبَرَنِی عَنْ حَمَّادٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنْ أَدْرَکَہُمْ رُکُوعًا أَوْ سُجُودًا أَوْ جُلُوسًا یُکَبِّرُ تَکْبِیرَتَیْنِ۔ فَقَالَ مَالِکٌ: أَمَّا فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ فَذَلِکَ الأَمْرُ الَّذِی نَعْرِفُہُ ، وَأَمَّا تَکْبِیرَتَیْنِ لِلْجُلُوسِ فَإِنِّی لاَ أَعْرِفُ ہَذَا۔ قُلْتُ: یُکَبِّرُ وَاحِدَۃً یَسْتَفْتِحُ بِہَا وَیَجْلِسُ بِہَا؟ قَالَ: نَعَمْ۔ قَالَ الشَّیْخُ: إِنَّ صَحَّ ہَذَا عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، فَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ أَرَادَ بِہِ فِی السُّجُودِ فَکَبَّرَ لِلاِفْتِتَاحِ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الاِفْتِتَاحِ رَفَعَ الإِمَامُ بِتَکْبِیرٍ وَقَعَدَ ، فَیُوَافِقَہُ فِی أَذْکَارِہِ وَأَفْعَالِہِ ، وَکَذَلِکَ فِی السُّجُودِ أَرَادَ أَنْ یَکُونَ تَکْبِیرُ الإِمَامِ لِلسُّجُودِ بَعْدَ افْتِتَاحِہِ الصَّلاَۃَ وَاقْتِدَائِہِ بِہِ ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]
(٢٥٩٠) (ا) ابن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ آدمی اگر جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے والے لوگوں رکوع، سجدے یا قعدے وغیرہ میں پائے تو دو تکبیریں کہے۔ امام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ رکوع اور سجدوں کے بارے میں تو میں ہم یہ حکم جانتے ہیں، لیکن جلسے وغیرہ کی حالت میں دو تکبیریں میرے علم میں نہیں۔ راوی نے پوچھا : کیا ایک ہی تکبیر سے نماز شروع کرے اور بیٹھ جائے ؟ تو انھوں نے فرمایا : ہاں۔
(ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : اگر یہ روایت ابن مسعود (رض) سے صحیح ہو تو بھی یہ احتمال ہوسکتا ہے کہ انھوں نے ایسا سجدوں میں مراد لیا ہو یعنی انھوں نے نماز شروع کرنے کے لیے تکبیر کہی ہو اور امام ایک تکبیر کہہ کر سجدے سے اٹھ کر بیٹھ گیا ہو تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ اپنے اذکار و افعال میں اس کی موافقت کرے۔
اور اس طرح سجدے میں ہوا ہوگا یعنی امام نے سجدے کے لیے تکبیر کہی ہو اور انھوں نے ایک تکبیر سے نماز شروع کر کے امام کی اقتداء کرلی ہو۔