(۲۶۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ التَّاجِرُ بِالرَّیِّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ: أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ وَہُوَ إِمَامٌ لِلنَّاسِ فِی الصَّلاَۃِ یَقُولُ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ۔ یَرْفَعُ بِذَلِکَ صَوْتَہُ وَنُتَابِعُہُ مَعًا۔
[ضعیف۔ اخرجہ ابن عبدالرزاق ۲۹۱۵]
(٢٦١٥) سعید بن ابی سعید سے روایت ہے کہ انھوں نے ابوہریرہ (رض) سے جماعت کرواتے ہوئے سنا کہ آپ (رض) نے (رکوع سے اٹھ کر) سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ” اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ اے اللہ ! اے ہمارے رب ! تیرے لیے ہی تعریف ہے۔ “ پھر اللہ اکبر کہا۔ آپ (رض) کلمات اونچی آواز میں کہتے اور ہم بھی آپ کی اتباع میں کہتے۔