hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2618

.

سنن البيهقي

2618
Sunan Al Bayhaqi
(۲۶۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ یُونُسَ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الرَّقَاشِیِّ: أَنَّ أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ صَلَّی بِالنَّاسِ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ فَقَالَ أَبُو مُوسَی: إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- خَطَبَنَا فَعَلَّمَنَا صَلاَتَنَا ، وَبَیَّنَ لَنَا سُنَّتَنَا فَقَالَ: ((إِذَا صَلَّیْتُمْ فَأَقِیمُوا صُفُوفَکُمْ ، فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَإِذَا قَالَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} فَقُولُوا آمِینَ یُجِبْکُمُ اللَّہُ ، وَإِذَا کَبَّرَ فَرَکَعَ فَکَبِّرُوا وَارْکَعُوا ، فَإِنَّ الإِمَامَ یُکَبِّرُ قَبْلَکُمْ وَیَرْفَعُ قَبْلَکُمْ))۔ فَقَالَ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- : ((فَتِلْکَ بِتِلْکَ ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ یُجِبْکُمُ اللَّہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَغَیْرِہِ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ وَرَوَاہُ عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ مَطَرٍ عَنْ زَہْدَمٍ الْجَرْمِیِّ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ فَقَالَ لَنَا: إِذَا قَالَ الإِمَامُ اللَّہُ أَکْبَرُ فَقُلِ اللَّہُ أَکْبَرُ فَتِلْکَ بِتِلْکَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُلْ مِثْلَہَا فَتِلْکَ بِتِلْکَ۔ وَالرِّوَایَۃُ الصَّحِیحَۃُ ہِیَ الرِّوَایَۃُ الأُولَی۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۲۶۴۷]
(٢٦١٨) (ا) حطان بن عبداللہ رقاشی سے روایت ہے کہ ابو موسیٰ اشعری (رض) نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔۔۔ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ ابو موسیٰ اشعری نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیا اور ہمیں نماز سکھائی اور اس کا طریقہ ہمارے لیے بیان کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم نماز پڑھنے لگو تو صفوں کو درست کرلیا کرو۔ جب امام تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب وہ { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحہ ] کہے تو تم آمین کہو۔ اللہ تمہاری دعا قبول کرے گا اور جب وہ تکبیر کہہ کر رکوع کرے تو تم رکوع کرو، کیونکہ امام تکبیر بھی تم سے پہلے کہتا ہے اور رکوع سے سر بھی تم سے پہلے اٹھائے گا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مقتدی اس کے ساتھ ساتھ چلے اور جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم کہو رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ” اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ اے ہمارے رب ! تیرے لیے ہی تمام تعریفیں ہیں۔ “ اللہ تمہاری دعا قبول کرے گا۔
(ب) زہدم جرمی سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابو موسیٰ اشعری (رض) کے پیچھے نماز پڑھی تو انھوں نے ہمیں فرمایا : جب امام اللہ اکبر کہے تو تم بھی اس کی اتباع میں اللہ اکبر کہو اور جب وہ اپنا سر رکوع سے اٹھاتے ہوئے سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم بھی اس کے مثل کہو۔