(۲۶۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ: عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی عُثْمَانَ الزَّاہِدُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ: أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَۃَ الضَّبِّیُّ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ قَالَ قَالَ لَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ: إِنِّی لاَ آلُو أَنْ أُصَلِّیَ بِکُمْ کَمَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی بِنَا۔ قَالَ حَمَّادٌ قَالَ ثَابِتٌ: وَکَانَ أَنَسٌ یَصْنَعُ بِنَا شَیْئًا لاَ أَرَاکُمْ تَصْنَعُونَہُ ، کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ انْتَصَبَ قَائِمًا ، حَتَّی یَقُولَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِیَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ اسْتَوَی جَالِسًا حَتَّی یَقُولَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِیَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ خَلَفِ بْنِ ہِشَامٍ کِلاَہُمَا عَنْ حَمَّادٍ۔
[صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۲۱]
(٢٦٢٥) ثابت بنانی فرماتے ہیں کہ ہمیں سیدنا انس بن مالک (رض) نے فرمایا : میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیسی نماز پڑھاؤں گا جس طرح آپ ہمیں پڑھاتے تھے۔ حماد کہتے ہیں کہ ثابت نے فرمایا : حضرت انس (رض) ہمیں جیسی نماز پڑھاتے تھے، تم ویسی نہیں پڑھتے۔ آپ (رض) جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے رہتے حتیٰ کہ گمان ہونے لگتا کہ آپ بھول چکے ہیں اور جب سجدے سے اٹھ کر بیٹھتے تو بھی گمان ہوتا کہ شاید آپ بھول چکے ہیں۔